Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / نوٹوں کی تنسیخ پر مرکز کو نشانہ بنانے چیف منسٹر اے پی سے شیوسینا کی خواہش

نوٹوں کی تنسیخ پر مرکز کو نشانہ بنانے چیف منسٹر اے پی سے شیوسینا کی خواہش

ممبئی ۔ 22ڈسمبر (سیاست ڈا ٹ کام) شیوسینا نے آج چیف منسٹر آندھراپردیش چندرا بابو نائیڈو کے نوٹوں کی تنسیخ کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل پر اظہارتعصب کے سلسلہ میں کہا کہ چندرا بابو نائیڈو کو جو نوٹوں کی تنسیخ کی پرزور تائید کررہے تھے، اب اعلان کررہے ہیں کہ یہ فیصلہ ناکام ہوچکا ہے حالانکہ انہیں اس کا احساس تاخیر سے ہوا۔ تاہم اس کی ستائش کی جاتی ہے اور ان سے خواہش کی جاتی ہیکہ مرکزی حکومت کے اس اقدام پر مرکز کو تنقید کا نشانہ بنائے۔ شیوسینا کے ترجمان سامنا میں آج اداریہ شائع کیا گیا ہے جس میں چیف منسٹر اے پی کو یہ مشورہ دیا گیا ہے۔ 2004ء میں چندرا بابو کی انتخابی ناکامی کا تذکرہ کرتے ہوئے شیوسینا نے کہا کہ ان کی سیاسی جلاوطنی ثابت کرچکی ہیکہ ریاست کو ڈیجیٹل بنانے پر توجہ مرکوز کرنے سے بیروزگاری کا مسئلہ حال نہیں ہوسکتا۔ شیوسینا نے کہا کہانہوں نے مودی کے نوٹوں کی تنسیخ کے فیصلہ کی بھرپور حمایت کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT