Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نوٹوں کی تنسیخ کے خلاف مسلم لیگ کی سخت تنقید

نوٹوں کی تنسیخ کے خلاف مسلم لیگ کی سخت تنقید

محبوب نگر۔/27نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرزا قدوس بیگ صدر ضلع مسلم لیگ محبوب نگر نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ مرکزی حکومت نصف شب کو نوٹوں پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے اس کو رازدارانہ اقدام باور کرانے کی کوشش کررہی ہے۔ لیکن ساتھ ہی سوشیل میڈیا و ذرائع ابلاغ کے ذریعہ جو سچ سامنے آیا ہے وہ چونکا دینے والا ہے کہ حکومت بی جے پی کے حامی ساہوکاروں کے مفادات کیلئے ملک کے عام آدمی کے مفادات کے خلاف یہ کارروائی شروع کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صرف کھوکھلے نعروں سے کام لے رہی ہے اور اس کاکہنا ہے کہ کالا دھن باہر لانے کے لئے کارروائی جارہی ہے تو گزشتہ 17 دنوں میں کتنا کالا دھن باہر لاسکی ہے۔؟ بی جے پی قائدین اس کو سرجیکل اسٹرائیک کا نام تو دے رہے ہیں لیکن عام آدمی کی سمجھ سے باہر ہے کہ یہ اسکیم اس کے مفاد میں ہے یا خلاف۔ عوام قطاروں میں کھڑے جانیں گنوارہے ہیں لیکن وزیر اعظم کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے سوال کیا کہ مزدور اور غریب افراد کے کھاتوں میں 15 لاکھ تو دورکی بات ہے ایک لاکھ بھی جمع ہوسکیںگے؟۔

TOPPOPULARRECENT