Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / نوٹوں کی منتقلی ایرپورٹس پر ہائی الرٹ

نوٹوں کی منتقلی ایرپورٹس پر ہائی الرٹ

حیدرآباد۔24نومبر(سیاست نیوز) ملک میں 59طیرانگاہوں پر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے 1000اور500کی منسوخ شدہ کرنسی کو باہر جانے سے روکنے کی مہم میں شدت پیدا کردی گئی ہے۔ سنٹرل انڈسٹریل سیکیوریٹی فورس نے 59ائیر پورٹس پر تنقیح کے عمل میں شدت پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ ناگالینڈ میں ایک تاجر کے چارٹر ڈ طیارے کے ذریعہ پرواز کر جانے کے بعد جو صورتحال سامنے آئی ہے اس کے بعد یہ کہا جانے لگا ہے کہ ملک میںشمال مشرقی ریاستوں میں جہاں شہریوں کو انکم ٹیکس سے استثنی حاصل ہے ان علاقوں میں قدیم کرنسی منتقل کی جا رہی ہے کیونکہ ملک کی ان ریاستوں کے کئی علاقوں میں شہریوں کو کسی بھی حد تک رقومات بینک کھاتوں میں جمع کرنے کا اختیار حاصل ہونے کے سبب غیر محسوب آمدنی و رقومات رکھنے والوں کے لئے یہ ریاستیں تبدیلی کا اہم مرکز بن چکی ہیں اسی لئے حکومت نے ائیر پورٹس پر سختی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام مسافرین کی مکمل تنقیح کیلئے سی آئی ایس ایف کو ہدایات جاری کی ہیں تاکہ ہوائی مسافرین کے ذریعہ نقد رقومات کی منتقلی کے عمل کو روکا جا سکے۔ دیما پور ائیر پورٹ ناگالینڈ میں تاجر کی جانب سے 3.5کروڑ کی رقم چھوڑ دیئے جانے اور اس رقم پر ناگالینڈ کے سابق چیف منسٹر کے رشتہ دار کی جانب سے دعوی کئے جانے کے بعد جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اسے دیکھتے ہوئے حکومت نے ائیر پورٹ پر مزید سختی کے ساتھ مکمل تلاشی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے اس واقعہ کے بعد حالات پر قابو پانے اور غیر محسوب رقومات کو نئی کرنسی میں تبدیل کروانے کیلئے کی جانے والی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے متعدد اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے اورملک کے تمام مصروف ائیر پورٹس پر مسافرین کی مکمل تنقیح کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے علاوہ ازیں شمال مشرقی ریاستوں کا سفر کرنے والوں پر نظر رکھی جا رہی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ کرنسی نوٹوں کی تنسیخ کے اعلان کے ساتھ ہی ائیر پورٹس پر کرنسی کی منتقلی کو روکنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود دیماپور ائیر پورٹ پر پیش آئے واقعہ کے بعد حالات میں مزید سختی پیدا کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ اس واقعہ کے بعد شمس آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر بھی مسافرین کی تنقیح میں سختی پیدا کرتے ہوئے کرنسی نوٹوں کی اسمگلنگ کو روکنے کے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ کالے دھن کو تبدیل کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا جا سکے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT