Friday , March 24 2017
Home / ہندوستان / نوٹوں کی منسوخی، رقم سے محروم دلہن کا باپ صدمہ سے فوت

نوٹوں کی منسوخی، رقم سے محروم دلہن کا باپ صدمہ سے فوت

بلیا ۔ 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے علاقہ بلیا میں ایک بے بس باپ نے اپنی دلہن بیٹی کی رسم ’’تلک‘‘ کیلئے پرانے نوٹوں کی تبدیلی میں ناکامی اور مناسب رقم نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر شدید صدمہ کے باعث قلب پر حملہ کی وجہ فوت ہوگیا۔ اس کے رشتہ داروں نے دعویٰ کیا ہیکہ ساہتوار نگر پنچایت کے ساکن40  سالہ سریش سنار کی بیٹی سمن کی آج رسم ’’تلک‘‘ منور تھی جس کیلئے وہ بہت پہلے ہی تیاریاں کرچکا تھا لیکن 500 اور 1000 روپئے کے کرنسی نوٹوں کی کسی اطلاع کے بغیر اچانک منسوخی کے سبب اس کے پاس نقدی کی قلت ہوگئی تھی۔ پرانے نوٹوںکی تبدیلی کیلئے وہ روزانہ بینک پہنچ کر طویل قطاروں میں ٹھہرا کررہا تھا اور مسلسل ناکامی کے ساتھ کل شام بھی وہ خالی ہاتھ گھر لوٹا تھا کہ رات دیر گئے اس کے قلب پر شدید حملہ ہوا اور وہ فوت ہوگیا۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس وائبھاؤ کرشنا نے کہا کہ اس وقاعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT