Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / نوٹوں کی منسوخی۔چکن اور مٹن کی مارکٹس پراثر۔گاہکوں کی کمی

نوٹوں کی منسوخی۔چکن اور مٹن کی مارکٹس پراثر۔گاہکوں کی کمی

حیدرآباد11دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)بڑی کرنسی نوٹوں کی منسوخی کا اثر حیدرآباد کی مچھلی مارکٹس کے علاوہ چکن اور مٹن کی مارکٹس پر بھی پڑا ہے جہاں پر لوگوں کی تعداد میں کافی کمی ہوگئی ہے ۔ نوٹ بندی سے پہلے ان مارکٹس میں اتوار کو عوام کا ہجوم ہوا کرتا تھا لیکن نوٹوں کی منسوخی پر لوگوں کی کمی ہوگئی ہے ۔ جو لوگ خریداری کیلئے آرہے ہیں ان کے پاس دو ہزار روپئے کی نوٹ ہے تاہم ریزگاری کی کمی ایک بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہے ۔ شہر حیدرآباد کی بڑی مارکٹس میں دکانداروں کے پاس سوائپنگ مشینس کی کوئی سہولت نہیں ہے جس سے بھی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔تلنگانہ اور آندھراپردیش میں آئندہ دو دنوں تک بینکس کو تعطیل ہے جس سے عوام کو رقم کیلئے مزید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ ان مارکٹس میں کاروبار کرنے والوں نے بتایا کہ نوٹوں کی منسوخی کے بعد سے اب تک دو ہزار روپئے کی کرنسی نوٹ لانے والوں کی تعداد زیادہ ہے ۔ ریزگاری کی کمی کے سبب ان کے کاروبار پر برا اثر پڑا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT