Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / نوٹوں کی منسوخی سے بینک ملازم بھی پریشان

نوٹوں کی منسوخی سے بینک ملازم بھی پریشان

دیوریا، 14 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں آٹھ نومبر سے 1000 اور پانچ سو کے پرانے نوٹوں پر پابندی لگنے سے جہاں عام آدمی پریشان ہے ، وہیں بینک ملازمین بھی بینک میں کافی حفاظتی انتظامات کے بغیر خوف کے درمیان کام کرنے پر مجبور ہیں۔ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق دیوریا میں بینکوں میں عوام اپنا جمع پیسہ بینک سے نکالنے کیلئے صبح سویرے سے ہی بینک کی شاخوں پر پیسہ نکالنے کیلئے قطار لگا رہے ہیں لیکن بینکوں میں کافی نقدی نہ ہونے سے صارفین کو واپس بھی جانا پڑ رہا ہے۔

 

ریلوے اسٹیشنوں پر نوٹ بندی کے خلاف کانگریس کی دستخطی مہم
ممبئی۔ 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی مقامی شاخ کل سے اعلیٰ کرنسی نوٹوں کی تنسیخ کیخلاف مضافاتی ریلوے اسٹیشنوں کے باہر ایک دستخطی مہم شروع کرے گی۔ صدر ممبئی کانگریس سنجے نروپم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس دستخطی مہم میں شرکت کریں اور اعلیٰ مالیتی کرنسی کی تنسیخ کیخلاف احتجاج کریں۔ پارلیمنٹ میں نائب صدر کانگریس راہول گاندھی تنسیخ کیخلاف احتجاج کی قیادت کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT