Wednesday , July 26 2017
Home / ہندوستان / نوٹوں کی منسوخی سے پریشان 68 افراد کی خودکشی : ممتا

نوٹوں کی منسوخی سے پریشان 68 افراد کی خودکشی : ممتا

کولکتہ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے آج دعویٰ کیا کہ مرکز کی جانب سے نوٹوں کی منسوخی سے لاحق دشواریوں کے نتیجہ میں ملک بھر میں 68 افراد نے خودکشی کی ہے۔ ممتا بنرجی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’ایک کسان شیبو نندی نے بنگال کے ضلع ہردوان کے کلنہ گاؤں میں خودکشی کرلی کیوں کہ نوٹوں کی منسوخی کے سبب وہ مزدوروں کو اُجرت ادا نہیں کرپا رہا تھا۔ یہ کسان ایک قبائیلی تھا۔ نوٹوں کی منسوخی کے سبب تاحال 68 افراد خودکشی کرچکے ہیں۔ ہر زندگی قیمتی ہوتی ہے‘‘ بنرجی نے گزشتہ روز الزام عائد کیا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی، نوٹوں کی منسوخی کے خلاف آواز اُٹھانے والوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

 

متاثرہ خاتون کے رشتہ دار کے قتل کے بعد کشیدگی
مظفر نگر ۔/22نومبر،( سیاست ڈاٹ کام) ضلع شیاملی کے موضع اکبر پور سونیٹی میں اجتماعی عصمت ریزی کا شکار خاتون کے ایک رشتہ دار کو گولی مار کر ہلاک کردینے کے بعد آج کشیدگی پھیل گئی جہاں پر پولیس اور پی اے سی عملہ کو متعین کردیا گیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اجئے پال شرما نے بتایا کہ ضلع شیاملی میں کل بعض افراد نے 50سالہ برہما سنگھ کے مکان میں داخل ہوکر اسوقت گولی مار دی جب اس نے اپنی بھابی کے اجتماعی عصمت ریزی کیس سے دستبرداری سے انکار کردیا۔ واضح رہے کہ اس خاتون کی 4جولائی کو اجتماعی عصمت ریزی کے بعد قتل کردیا گیا تھا جس کی نعش جنگل میں دستیاب ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمین کی صابر، مصطفے، مبین، مشہر، امجد، صوفیان اور پرویز کی حیثیت سے شناخت کرلی ہے جن کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT