Wednesday , May 24 2017
Home / ہندوستان / نوٹوں کی منسوخی پر حکم التواء جاری کرنے سے سپریم کورٹ کا اِنکار

نوٹوں کی منسوخی پر حکم التواء جاری کرنے سے سپریم کورٹ کا اِنکار

عوام کو دشواریوں سے بچانے حکومت کے اقدامات پر حلفنامہ داخل کرنے کی ہدایت
نئی دہلی 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے 500 اور 1000 روپئے کے کرنسی نوٹوں کی منسوخی کے لئے حکومت کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ پر حکم التواء جاری کرنے سے انکار کردیا لیکن حکومت کو ہدایت کی کہ عوام کو ہونے والی دشواریوں کو کم سے کمتر بنانے کے لئے اس (حکومت) کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کا اعلان کرے۔ چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر اور ڈی وائی چندرا چوڑ پر مشتمل بنچ نے کہاکہ ’’ہم کوئی حکم التواء جاری نہیں کررہے ہیں‘‘۔ سینئر وکیل کپل سبل نے کئی درخواست گذاروں میں سے ایک کی طرف سے رجوع ہوتے ہوئے تاہم یہ کہا تھا کہ وہ اب اعلامیہ پر حکم التواء جاری کرنے کی درخواست نہیں کررہے ہیں بلکہ عوام کو ہونے والی دشواریوں کو ختم کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں حکومت سے جواب طلب کررہے ہیں۔ جس پر بنچ نے اٹارنی جنرل مکل روہتگی سے کہاکہ عوام کو ہونے والی دشواریوں کو کم کرنے کے لئے حکومت اور آر بی آئی کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات پر مشتمل ایک حلفنامہ داخل کریں۔ انھوں نے مستقبل میں کئے جانے والے اقدامات سے بھی واقف کروانے پر زور دیا۔ اس بنچ نے مرکز یا آر بی آئی کو کوئی نوٹس جاری کئے بغیر آئندہ پیشی 25 نومبر کو مقرر کی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT