Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / نوٹوں کی منسوخی پر رکن اسمبلی روجا کی وزیراعظم پر شدید نکتہ چینی

نوٹوں کی منسوخی پر رکن اسمبلی روجا کی وزیراعظم پر شدید نکتہ چینی

حیدرآباد 4دسمبر (سیاست ڈاٹ کام )وائی ایس آرکانگریس کی رکن اسمبلی روجا نے نوٹوں کی منسوخی کے قدم پر وزیراعظم پر شدید نکتہ چینی کی۔انہوں نے آندھراپردیش کے تروملا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اپنی ماں کو تو کرنسی کے لئے قطار میں ٹہرانے میں کامیاب رہے لیکن امبانی کو قطار میں ٹہرانے میں ناکام رہے ۔روجا نے کہاکہ کرنسی کی ایمرجنسی کے سبب عام لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔انہوں نے وزیراعظم کے اس قدم کو معاشی ایمرجنسی قرار دیا اور کہاکہ وزیراعظم کے اس قدم سے متوسط طبقہ کے عوام اور غریبوں کو کافی مشکلات کاسامنا ہے اور چھوٹے کاروبار کرنے والے کافی متاثر ہوئے ہیں۔غریب افراد کی لڑکیوں کی شادیاں متاثر ہوگئی ہیں اور سونے پر بھی حکومت کے اعلان سے عوام مزید خوفزدہ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT