Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / نوٹوں کی منسوخی کا فیصلہ ملک کیلئے انتہائی تباہ کن : یچوری

نوٹوں کی منسوخی کا فیصلہ ملک کیلئے انتہائی تباہ کن : یچوری

نئی دہلی ۔ 21 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی (ایم ) کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے 500 اور 1000 روپئے کے نوٹوں کی منسوخی کیلئے مودی انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بڑی نوٹوں کی منسوخی کیلئے مرکز کا اقدام ایسا منصوبہ ہے جو ملک کے بدترین دشمن بھی نہیں بناسکتے تھے ۔ اس اقدام سے دیہی ہندوستان کو مودی حکومت نے جو نقصان پہونچایا ہے وہ ملک کے بدترین دشمن بھی نہیں پہونچاسکتے تھے ۔ یچوری نے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی سے صرف غریبوں کو نقصان پہونچا ہے ۔ حکومت کو چاہئے تھا کہ وہ نوٹوں کی منسوخی کے بجائے بینک قرض کے طورپر کارپوریٹ اداروں کی طرف سے حاصل کردہ رقومات کی بازیابی کو اپنی ترجیح بنائے۔ یچوری نے کہا کہ ’’خشک سالی کے دو سال بعد بھی اگر ہمارے بدترین دشمن دیہی ہند کو نقصان پہونچانا چاہتے تھے تو وہ نوٹوں کی منسوخی کے المیہ سے بدتر اور کوئی منصوبہ نہیں بناسکتے تھے ‘‘ ۔ مارکسسی رہنما نے مزید کہاکہ دولتمند کارپوریٹ اداروں کے غیراداشدہ بینک قرضوں کی بازیابی ، ہی حکومت کی اولین ترجیج ہونا چاہئے تھی اس کے بجائے نوٹوں کی منسوخی عمل میں لائی گئی ہے جس سے صرف دیہی غریبوں کو ہی بدترین نقصان پہونچا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT