Sunday , April 23 2017
Home / Top Stories / نوٹوں کی منسوخی کیخلاف ممتا کا آج دہلی میں احتجاج

نوٹوں کی منسوخی کیخلاف ممتا کا آج دہلی میں احتجاج

Kolkata:West Bengal Chief Minister Mamata Banerjee departs from Nabanna(State Secretariat) on her way to New Delhi for her several official programmes,in Kolkata on Monday.PTI Photo(PTI7_25_2016_000174A)

کولکتہ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نوٹوں کی منسوخی پر نریندر مودی حکومت کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے ترنمول کانگریس کی صدر اور مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے آج کہاکہ نوٹوں کی منسوخی کے خلاف کل وہ نئی دہلی میں دھرنا منظم کریں گی اور دیگر سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ بھی اس اقدام کے خلاف احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکل آئیں۔ ممتا بنرجی نے دہلی کو روانگی سے قبل کولکتہ ایرپورٹ پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ’’جنتر منتر پر کل دوپہر 12.30 بجے میں احتجاج کروں گی۔ میں، دوسری جماعتوں سے بھی اپیل کرتی ہوں کہ نوٹوں کی منسوخی کے خلاف اپنا احتجاج درج کروانے کے لئے سڑکوں پر نکل آئیں کیوں کہ اس اقدام سے عام آدمی کو شدید دشواریاں درپیش ہیں‘‘۔ اس سوال پر کہ آیا دیگر جماعتیں بھی ان کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوں گی، ممتا نے جواب دیا کہ ’’اگر دوسری جماعتیں بھی آنا چاہتی ہیں تو ان کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ میں ہم متحدہ طور پر کام کررہے ہیں‘‘۔ ممتا بنرجی نے کہاکہ ترنمول کانگریس کل احتجاج کرتے ہوئے کولکتہ کی سڑکوں پر نکل آئے گی جبکہ وہ (ممتا) دہلی میں احتجاج کرتی رہیں گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT