Tuesday , May 30 2017
Home / Top Stories / نوٹوں کی منسوخی کے خلاف لڑکی کا برہنہ احتجاج

نوٹوں کی منسوخی کے خلاف لڑکی کا برہنہ احتجاج

دہلی کے اے ٹی ایم پر انتہائی عجیب واقعہ، عوام اور پولیس حیرت زدہ
نئی دہلی ۔ 18نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے میوروہار میں ایک اے ٹی ایم کے باہر عوام کی طویل قطار میں کئی گھنٹوں تک کھڑے رہنے پر شدید برہم ایک لڑکی نے اپنی نوعیت کے ایک انتہائی عجیب و غریب اور چونکا دینے والے واقعہ میں بطور احتجاج ہجوم کے درمیان اپنے کپڑے اتار کر برہنہ ہوگئی۔ اس کی یہ حرکت دیکھ کر وہاں موجود تمام افراد اپنی آنکھوں پر یقین نہ کرسکے اور حیرت سے دم بخود رہ گئے۔ دہلی کی یہ لڑکی دراصل 500 اور 1000 روپئے کے نوٹوں پر امتناع کے خلاف احتجاج اور رقم حاصل کرنے کیلئے اے ٹی ایم پر کئی گھنٹوں کے انتظار پر برہمی کا اظہار کرنا چاہتی تھی۔ تاہم غازی پور پولیس اسٹیشن سے تعلق رکھنے والی خاتون پولیس کانسٹیبل فوری وہاں پہنچ گئیں اور اس لڑکی کے جسم پر کپڑے ڈھانکنے کی کوشش کی۔ خوشی کی بات یہ ہیکہ یہ لڑکی بالآخر پولیس کی مدد سے ایک قریبی اے ٹی ایم سے رقم نکالنے میں کامیاب ہوگئی۔ بعض افراد نے کہا کہ یہ لڑکی نہیں بلکہ زنخہ تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT