Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / نوٹ برائے ووٹ اسکام کا ملزم گرفتار

نوٹ برائے ووٹ اسکام کا ملزم گرفتار

حیدرآباد 26 مئی (سیاست نیوز) نوٹ برائے ووٹ اسکام میں ملوث جیروسیلم مٹیا کو چیتنیہ پوری پولیس نے دھوکہ دہی کے الزام میںاُسے ملزم قرار دیا تھا۔ سائبرآباد پولیس نے مٹیا کی گرفتاری کی توثیق کردی ہے۔ واضح رہے کہ مٹیا کو گزشتہ سال اینٹی کرپشن بیورو نے نوٹ برائے ووٹ اسکام میں ملوث ہونے پر اُسے گرفتار کیا تھا۔ قانون ساز کونسل کے انتخابات کے موقع پر نامزد رکن اسمبلی ایل وی اسٹیفنسن کو رشوت دینے کے لئے اُس نے اپنا اہم رول ادا کیا تھا۔ اس کیس میں تلنگانہ تلگودیشم کے اپوزیشن لیڈر ریونت ریڈی کو اینٹی کرپشن بیورو نے نامزد رکن اسمبلی کو رشوت دینے کی کوشش کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ سائبرآباد پولیس نے آج مٹیا کو گرفتار کرنے کی توثیق کردی ہے۔

TOPPOPULARRECENT