Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / :نوٹ برائے ووٹ اسکام کیس : مُتھیا کو پناہ دینے والوں کے خلاف نوٹس کی اجرائی ممکن

:نوٹ برائے ووٹ اسکام کیس : مُتھیا کو پناہ دینے والوں کے خلاف نوٹس کی اجرائی ممکن

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اگست : ( این ایس ایس ) : نوٹ برائے ووٹ اسکام کو ایک نیا موڑ دیتے ہوئے آندھرا پردیش کے چند سیاسی قائدین اور پولیس عہدیداروں کے نام نوٹسوں کی اجرائی کے لیے حکومت تلنگانہ خود کو تیار کرچکی ہے ۔ اس کیس کی تحقیقات کرنے والے محکمہ انسداد رشوت ستانی ( اے سی بی ) کی جانب سے آئندہ دو یا تین دن کے دوران چند سیاسی قائدین اور ملازمین پولیس کے نام نوٹس جاری کی جائے گی جنہوں نے اس کیس کے ملزمین مُتھیا جروشلم اور جمی بابو کو مبینہ طور پر پناہ دی تھی ۔ بیان کیا جاتا ہے کہ اے سی نے ان دو ملزمین کے حیدرآباد سے فرار ہونے سے قبل انہیں پناہ و تحفظ دینے والو کے بارے میں تفصیلات جمع کرلیے ہیں ۔ ذرائع نے کہا کہ وجئے واڑہ کو فرار ہونے سے قبل متھیا نے پولیس گاڑیوں میں سفر کیا تھا اور اے سی بی کے پاس چند ثبوت بھی ہیں کہ پولیس نے انہیں تحفظ فراہم کیا تھا ۔ اے سی بی کی طرف سے جمع شدہ اطلاعات سے انکشاف ہوا ہے ۔ اس کیس میں جمی بابو کا بھی کلیدی رول ہے اور وہ بھی تلنگانہ کی سرحد پار کرچکا ہے ۔ تلنگانہ پولیس ان دونوں کی مدد کرنے والے آندھرا پردیش کے چند سیاسی قائدین اور پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT