Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / نوٹ بندی ، معاشی صورتحال اور وقف جائیدادوں کی تباہی پر جلسہ

نوٹ بندی ، معاشی صورتحال اور وقف جائیدادوں کی تباہی پر جلسہ

کل دفتر سیاست میں مقرر، جناب زاہد علی خاں و دیگر کی شرکت
حیدرآباد ۔ 21۔ڈسمبر (راست) مرکزی حکومت کا نوٹ بندی کا فیصلہ ، ملک کی معاشی صورتحال اور تلنگانہ میں وقف جائیدادوں کی مسلسل تباہی پر جلسہ عام محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست میں 23 ڈسمبر کو بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ جلسہ کی صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے ۔ مہمانان خصوصی جناب سید عزیز پاشاہ سابق ایم پی ، جناب شمیم فیضی ایڈیٹر حیات ، نیو ایج ، ڈاکٹر بی کے کانگو اورنگ آباد ، مولانا سید طارق قادری ایڈوکیٹ جنرل سکریٹری صوفی اکیڈیمی ، جناب سید کریم الدین شکیل ایڈوکیٹ ، جناب منیر پٹیل جنرل سکریٹری آل انڈیا تنظیم انصاف، جناب سید کلیم الدین عسکر صدر تنظیم انصاف گریٹر حیدرآباد اور دیگر قائدین خطاب کریں گے ۔ عثمان بن محمد الہاجری صدر دکن وقف پروٹیکشن سوسائٹی نے عوام الناس سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT