Monday , May 29 2017
Home / سیاسیات / نوٹ بندی آزاد ہندوستان کا سب سے بڑا گھپلا : کانگریس

نوٹ بندی آزاد ہندوستان کا سب سے بڑا گھپلا : کانگریس

نئی دہلی، 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے نوٹ بندی کو آزاد ہندوستان کا سب سے بڑا ’گھپلا‘ قرار دیا ہے اور اس کی جانچ کرانے کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کے قیام کاپھر سے مطالبہ کیا ہے ۔کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجیوالا نے آج یہاں پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے نوٹ بندی سے پہلے نقد میں زمین خریدی اور بینکوں میں کروڑوں روپے اپنے اکاؤنٹ میں جمع کرائے ۔ نوٹ بندی سے محض ایک ڈیڑھ مہینہ پہلے ہی اچانک بڑی تعداد میں زمین خریدی اور جائیداد حاصل کی۔ پارٹی کے اس فیصلے سے واضح ہے کہ اس کے چوٹی کے لیڈروں کو نوٹ بندی کی اطلاع لیک کی گئی تھی۔انہوں نے مودی حکومت کے اس فیصلے کو تانا شاہی قرار دیا اور کہا کہ ملک کی آزادی کے بعد یہ سب سے بڑا گھپلہ ہوا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت کے تاناشاہی فیصلے نے عوام کو شدید اقتصادی بحران میں ڈال دیا ہے اس لئے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی سمیت پورا اپوزیشن متحد ہو کر اس فیصلے پر وزیر اعظم سے جواب دینے اور معاملے کی جے پی سی سے وسیع تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر رہا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ اس فیصلے کے کسان، غریب، مزدور، چھوٹے کاروباری تمام شکار ہیں اور ان کی اس تکلیف کو اجاگر کرنے کیلئے کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے آج پورے ملک میں یوم احتجاج کے طور پر اپنے غصے کا مظاہرہ کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT