Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / نوٹ بندی ‘ تخریب کاری و دہشت گردی کیلئے دھکا

نوٹ بندی ‘ تخریب کاری و دہشت گردی کیلئے دھکا

ملک کے عوام نے فیصلے کی ستائش کی ۔ راج ناتھ سنگھ کا دعوی
وجئے واڑہ 9 جنوری ( پی ٹی آئی ) نوٹ بندی در اصل بائیں بازو کی تخریب کاری ‘ شدت پسندی اور دہشت گردی کیلئے ایک جھٹکا بن گئی ۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اس خیال کا اظہار کیا اور ادعا کیا کہ ملک کے عوام آدمی نے نوٹ بندی کے فیصلے کی زبردست ستائش کی ہے ۔ وزیر داخلہ نے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی 10 ویں بٹالین کی سنگ بنیاد تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوٹ بندی کی ملک کے عوام نے ستائش کی ہے ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ چونکہ یہ فیصلہ قوم کے مفاد میں ہے اس لئے ہمیں عوام سے تائید مل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے ماؤیسٹوں ‘ تخریب کار طاقتوں اور دوسری دہشت گرد طاقتوں کو بھی نقصان ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماؤیسٹوں کی سرگرمیاں یقینی طور پر 55 تا 60فیصد کم ہوگئی ہیں ۔ شمال مشرق میں تخریب کاری بھی 75 فیصد تک کم ہوگئی ہے ۔ اترپردیش اور دوسری ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں نوٹ بندی کے امکانی اثرات سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ تمام ریاستوں میں بی جے پی کی کارکردگی اچھی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم انتخابات میں کامیابی حاصل کرینگے ۔ اترپردیش میں ہمیں واضح اکثریت حاصل ہوگی ۔ اترکھنڈ میں بھی ایسا ہوگا ۔ دوسری ریاستوں میں بھی بی جے پی کو واضح اکثریت حاصل ہوجائیگی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT