Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / نوٹ بندی :ریزرو بینک سے مرکز کو ملنے والے منافع نصف سے بھی کم

نوٹ بندی :ریزرو بینک سے مرکز کو ملنے والے منافع نصف سے بھی کم

نئی دہلی 11اگست (سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت بھلے ہی نوٹ بندی کے فائدے بتارہی ہے لیکن حقیقت میں یہ اس کے لئے نقصان دہ نظر آرہا ہے ۔ ریزرو بینک نے حکومت کوجون میں ختم ہونے والے سال کے لئے 30659کروڑ روپے کا منافع دینے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ رقم گزشتہ سال کے 65976 کروڑ روپے کے منافع کے مقابلے میں آدھے سے بھی کم ہے ۔آر بی آئی کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کی آج منعقدہ میٹنگ میں جون میں ختم شد مالی سال کے لئے 306.59ارب روپے کا ڈیویڈنڈ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں ریزرو بینک سے 58ہزار کروڑ روپے کا منافع ملنے کا اندازہ لگایا تھا جبکہ ریزرو بینک، سرکاری بینک اور مالی اداروں سے 74,901.25 کروڑ روپے ملنے کا اندازہ لگایا گیا تھا۔ماہرین کے مطابق نوٹ بندی اور دیگر اسباب کے بناء پر مرکزی حکومت کو ریزرو بینک سے ملنے والے منافع میں کمی آئی ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT