Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / نوٹ بندی سے غریبوں کا بھلا ہوگا، مودی کا ادعا

نوٹ بندی سے غریبوں کا بھلا ہوگا، مودی کا ادعا

نئی دہلی ، 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج موافق غریب عوام ہونے کی دُہائی دیتے ہوئے کہا کہ اُن کی حکومت میں توجہ کا مرکز وہی ہیں اور نوٹ بندی کو کالادھن اور کرپشن سے لڑنے کا طویل مدتی حل قرار دیا تاکہ غریبوں کی زندگی بہتر بنائی جاسکے۔ غریبوں کی خدمت کو بھگوان کی خدمت سے تعبیر کرتے ہوئے مودی نے دو روزہ بی جے پی قومی عاملہ اجلاس میں اپنے اختتامی خطاب میں کہا کہ وہ عوام کے مصائب کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ مودی نے پھر ایک بار انتخابی اصلاحات پر زور دیا اور سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے چاہتے ہوئے ادعا کیا کہ بی جے پی سیاسی جماعتوں کو ملنے والے فنڈز کے عمل کو شفاف بنانے میں قائدانہ رول ادا کرے گی کیونکہ نوٹ بندی اور ڈیجیٹل معیشت زیادہ شفاف دَور کے نقیب بن گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT