Tuesday , June 27 2017
Home / شہر کی خبریں / نوٹ بندی سے منشیات کی تجارت پر قابو

نوٹ بندی سے منشیات کی تجارت پر قابو

ماؤیسٹوں نے ہتھیار ڈال دئے ۔ مرکزی وزیر ہنس راج آہیر
حیدرآباد 27 نومبر ( پی ٹی آئی ) مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ ہنس راج آہیر نے آج کہا کہ بڑے کرنسی نوٹوں کا چلن بند کئے جانے کے فیصلے سے منشیات کی تجارت اور دہشت گردوں و ماؤیسٹوں کیلئے فنڈنگ پر کنٹرول ہوسکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کالے دھن کے استعمال سے سماج پر منفی اثرات مرتب ہوتے تھے ۔ منشیات کی تجارت بہت بڑی ہے اور اس کی مارکٹنگ افغانستان سے ہوتی ہے اور دوسری بندرگاہیں بھی اس کا حصہ ہیں۔ یہ ساری تجارت کالے دھن میں ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی تجارت ہی ہے جو ملک اور دنیا کے نوجوانوں کو تباہ کرتی ہے اور اس کا بڑا اثر تھا ۔ منشیات کی تجارت کی رقم دہشت گردوں اور ماؤیسٹوں کو چلی جاتی تھی ۔ ہمارے پاس اس کا ثبوت ہے ۔ اب ان سب پر روک لگ گئی ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں امن واپس ہوا ہے اور کئی نکسلائیٹس حامی اور ان کے افراد خاندان نے اوڈیشہ میں پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دئے ہیں۔ آہیر یہاں ڈائرکٹرس جنرل پولیس اور انسپکٹرس جنرل پولیس کی کانفرنس میں شرکت کیلئے آئے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ اسکانفرنس میںجرائم سے نمٹنے اور پولسنگ کو بہتر بنانے کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام کئی برسوں سے چل رہا ہے ۔ یہ حیدرآباد کی خوش قسمتی ہے کہ یہاں اس طرح کی ٹریننگ اکیڈیمی موجود ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس کانفرنس میں شرکت کی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT