Friday , July 28 2017
Home / ہندوستان / نوٹ بندی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دہشت گرد حملوں کے مہلوکین سے زیادہ : شیوسینا سربراہ

نوٹ بندی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دہشت گرد حملوں کے مہلوکین سے زیادہ : شیوسینا سربراہ

ممبئی ۔ /7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ مرکزی حکومت کی نوٹ بندی کی وجہ سے ملک گیر سطح پر اتنے افراد فوت ہوئے ہیں جو دہشت گرد حملوں سے بھی نہیں ہوئے ۔ شیوسینا کے سربراہ اودھو ٹھاکرے نے آج وزیراعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر دیویندر فرنویس کو چیالنج کیا کہ وہ متحدہ طور پر ان سے مقابلہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد حملوں سے بہت کم افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ نوک بندی کے فیصلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اس سے زیادہ ہے ۔ ملک پر اس دہشت گرد حملے کا آغاز کس نے کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ مودی اور فرنویس کو متحدہ طور پر میرا مقابلہ کرنا چاہئیے ۔میں یہ باب ہمیشہ کیلئے بند کردوں گا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT