Saturday , April 29 2017
Home / ہندوستان / ’نوٹ بندی‘ صدی کا سب سے بڑا اسکام

’نوٹ بندی‘ صدی کا سب سے بڑا اسکام

کانگریس کو اقتدار ملنے پر سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات : آنند شرما
دہرہ دون ۔ 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر لیڈر آنند شرما نے نوٹ بندی کو اس صدی کا سب سے بڑا اسکام قراردیتے ہوئے مرکز سے اس مسئلہ پر وہائیٹ پیپر جاری کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کانگریس کے برسراقتدار آنے کی صورت میں سپریم کورٹ کی نگرانی میں اس اقدام کی تحقیقات کا حکم دے گی۔ آنند شرما نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوٹ بندی سے تیسری سہ ماہی کے تخمینوں کے مطابق شرح ترقی میں ایک فیصد کمی ہوئی ہے نیز سرمایہ کاری اور صنعتی پیداوار میں انحطاط کا رجحان ہے۔ انہوں نے کہا کہ رشوت ستانی، کالادھن، جعلی کرنسی اور دہشت گردی کیلئے فنڈنگ کے خلاف لڑائی کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا تھا لیکن حکومت ان مقاصد کی تکمیل میں ناکام ہوگئی ہے۔ آنند شرما نے کہا کہ ’’ساری نقد رقم کالادھن نہیں ہوتی۔ کالادھن صرافہ و شیر بازار، رئیل اسٹیٹ اور بیرونی زرمبادلہ کی شکل میں ہوتا ہے لیکن 85 فیصد زیرگشت کرنسی کا چلن بند کرتے ہوئے حکومت نے آنِ واحد میں 15 لاکھ کروڑ روپئے مالیتی نقدی کو کوڑے دان کی نذر کی ہے لیکن نوٹ بندی کے بعد 58 فیصد رقم بینکوں کو واپس آ گئی جس کے ساتھ ہی اس اقدام کا بنیادی مقصد ہی فوت ہوگیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT