Sunday , July 23 2017
Home / Top Stories / نوٹ بندی کا فیصلہ سب سے بڑا گھوٹالہ۔ غریبوں پر حکومت کا راست حملہ

نوٹ بندی کا فیصلہ سب سے بڑا گھوٹالہ۔ غریبوں پر حکومت کا راست حملہ

نقد رقم کے بغیر لین دین، خوابِ خرگوش کے مترادف۔ راہول گاندھی اور چدمبرم کے تاثرات
نئی دہلی۔/13ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) نوٹ منسوخی کے معاملے پر وزیراعظم نریندر مودی پر اپنے حملے جاری رکھتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ مسٹر مودی نے ہندوستان کے لوگوں کو کیش لیس (بے پیسہ) کردیا ہے جبکہ بڑی بڑی کمپنیاں بنکوں میں نقد جمع کررہی ہیں۔اترپردیش میں دادری کی منڈی میں بیوپاریوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے آج کہا کہ دولت مند لوگ ‘پچھلے راستہ’ سے پیسہ نکال رہے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کہتے ہیں کہ نوٹ بندی کا مقصد معیشت کو نقدی سے پاک بنانا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ غریب آدمی کیش لیس ‘بے پیسہ’ ہوگیا ہے ۔کانگریس کے نائب صدر نے کہا کوئی امیر کوئی کالے دھن والا لائن میں نہیں لگا ہے ۔

وہ پچھلے دروازے سے باآسانی پیسہ نکال رہے ہیں۔مسٹر گاندھی نے الزام لگایا کہ نوٹ منسوخی کا خاص مقصد امیروں اور کارپوریٹ طبقہ کے لوگوں کو فائدہ پہنچانا ہے اور بینکوں میں عام لوگوں کے جمع پیسہ کے ذریعہ ان کی مدد کرنا ہے ۔ ملک کے صنعتی گھرانوں نے بینکوں سے آٹھ لاکھ کروڑ روپے قرض لے رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیش لیس (بے نقد) معیشت کی بات کرنے میں صنعتی طبقہ کی مدد کے لئے مہم کا حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا جب کیش لیس دنیا آئے گی تب کسانوں کو پتہ بھی نہیں چلے گا کہ 5 فیصد پیسہ بغیر ان کے جانے سیدھا بڑے صنعت کاروں کی جیب میں چلاجائے گا۔مسٹر گاندھی کی بیوپاریوں کے ساتھ میٹنگ کانگریس کی جانب سے مودی سرکار کے نوٹ بندی کے فیصلہ کے خلاف مظاہرہ کو لے کر منعقد کی جارہے عوامی جلسوں کا ایک حصہ تھی۔ کانگریس نے نوٹ بندی کو آزاد ہندوستان کا سب سے بڑا گھوٹالہ قرار دیا ہے ۔دریں اثناء ناگپور میںسابق مرکزی وزیر خزانہ اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے نوٹ بندي کو اس سال کا سب سے بڑا گھوٹالہ بتایا اور اس کی جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ غریبوں پر براہ راست حملہ ہے ۔ مسٹر پی چدمبرم نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی حکومت نے کالے دھن پر قدغن کے لئے نوٹ بندي کا فیصلہ کیا ہے لیکن معاشی چلن میں موجود 500 اور 1000 روپے کے مکمل نوٹ 15 لاکھ 44 ہزار کروڑ بینکنگ نظام میں جمع ہو جائیں گے ،

تو اس پورے نوٹوں کے اعلان کا کیا ہوگا؟۔معروف وکیل مسٹرپی چدمبرم نے کہا کہ ریزرو بینک نے نوٹ بندي کے بعد جو اعداد و شمار بتلایا ہے ان پر غور کیا جائے تو حکومت کی یہ اسکیم، “کھودا پہاڑ نکلی چوہیا” ثابت ہوئی ہے ۔ سابق وزیر نے کہا کہ نوٹ بندي کی وجہ سے سب سے زیادہ غریب عوام پریشان ہوئے ہیں۔ تقریبا 45 کروڑ کی آبادی روزانہ مزدوری کرکے اپنا پیٹ بھر تی ہے اور نوٹ بندي کی وجہ سے ان کی حالت ابتر ہوگئي ہے ۔ حکومت نے دعوی کیا تھا کہ نوٹ بندي سے بدعنوانی کو روکنے میں مدد ملے گی اور دہشت گردی کو ملنے والا پیسہ بھی بند ہو جائے گا لیکن حکومت کے یہ دعوے بے کار ثابت ہوئے ہیں۔ مسٹر چدمبرم نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہونے میں کم از کم سات ماہ کا وقت لگے گا۔حکومت کے اس بیان کو کہ نوٹ بندي سے امیر طبقہ متاثر ہو گا، مسٹر چدمبرم نے اسے محض وہم بتاتے ہوئے کہاکہ “میں نے نوٹ بندي سے کسی امیر شخص کی پیشانی پر شکن تک نہیں دیکھا ہے “انہوں نے کہا کہ بینکوں میں بڑی بڑی لائنوں کے علاوہ اے ٹی ایم کے کام نہیں کرنے سے لوگ بری طرح پریشان ہیں۔ تقریبا دو لاکھ اے ٹی ایم میں سے صرف 70 ہزار یعنی 35 فیصد کام کر رہے ہیں

اور 65 فیصد بند پڑے ہیں۔ پیسے کے لئے لوگ جس طرح پریشان ہورہے ہیں، اس طرح کے مصائب تو قدرتی آفات کے دوران بھی کسی نے نہیں جھیلے ہوں گے ۔نوٹ بندي پر مسٹر چدمبرم نے تین سوال کیے ۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت یہ بتائیں کہ کیا اس سے دہشت گردوں کو رقم ملنا بند ہوا؟، کیا کرپشن کم ہوا؟اور کیا کالا دھن ختم ہوگیا؟۔ انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس اور دیگر محکموں کے چھاپوں میں جس طرح سے نئی کرنسی کثیر مقدار میں مل رہی ہے ، تو اس سے حکومت نے نوٹ بندي کے وقت جو دعوے کئے تھے ان کا کوئی مطلب نہیں نظر آتا۔سابق وزیر نے کہا کہ حکومت کو سابق مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر یشونت سنہا سے بھی بات چیت کرنی چاہیے ۔ بجٹ بنانے میں سو سے زیادہ اہلکار تعینات رہتے ہیں لیکن یہ کبھی لیک نہیں ہوتا۔ حکومت کی طرف سے کسی سے مشورہ نہیں لیا جانا کونسی خفیہ بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ سوچنا کہ چند ماہ میں ملک تین فیصد سے سو فیصد غیر نقد (کیش لیس) ہو جائے گا، کورانہ خیال ہے ۔ اب تک امریکہ اور سنگاپور جیسے ملک بھی غیر نقد نہیں ہوئے ہیں۔ ہمارا ملک جہاں اب تک تمام جگہوں پر بجلی تک نہیں پہنچی ہے ، یہاں اس کا تصور کیسے کیا جاسکتا ہے ۔

Leave a Reply

Top Stories

TOPPOPULARRECENT