Wednesday , July 26 2017
Home / ہندوستان / نوٹ بندی کا ٹیکس کلکشن پر اثر پڑا : گورنر اوڈیشہ

نوٹ بندی کا ٹیکس کلکشن پر اثر پڑا : گورنر اوڈیشہ

بھوبنیشور ، 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت اوڈیشہ نے مابعد نوٹ بندی ریاست میں ٹیکس وصولی میں 11 فی صد گراوٹ کی نشاندہی کرتے ہوئے آج ایسے منصوبوں کا اعلان کیا کہ وسط 2017ء تک کسان کریڈٹ کارڈز کی جگہ 11.46 لاکھ ’روپے ڈیبٹ کارڈز‘ فراہم کئے جائیں گے۔ گورنر ایس سی جامیر نے ریاستی اسمبلی کو اس کے بجٹ سیشن کے افتتاحی روز مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 1,000 روپئے اور 500 روپئے قدر والی نوٹوں سے دستبرداری کے نتیجے میں معاشی سرگرمی ایسے گوشوں میں متاثر ہوگئی جو زیادہ تر نقدی سے چلتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نوٹ بندی سے ابتدائی مدت میں ریاست کی معیشت اور سرکاری خزانوں میں کافی انحطاط دیکھنے میں آیا۔ اس کا ثبوت ڈسمبر 2016ء میں ٹیکس کلکشن گزشتہ ماہ کے مقابل زائد از 11 فی صد گھٹ گیا۔ تاہم ریاست نے مختلف اقتصادی اصلاحات کے ذریعہ فینانس میں بہتری لائی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT