Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / نوٹ بندی کیخلاف دہلی اور دیگر ریاستوں میںترنمول کانگریس کا احتجاج

نوٹ بندی کیخلاف دہلی اور دیگر ریاستوں میںترنمول کانگریس کا احتجاج

نئی دہلی ۔9 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ترنمول کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ نے مودی حکومت کی طرف سے نوٹ بندی اور مبینہ روزویلی چٹ فنڈ اسکام میں اپنے قائدین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج جاری رکھتے ہوئے آج یہاں مظاہرہ کرتے ہوئے نعرہ بازی کی ۔ ترنمول کانگریس کے 34 ارکان پارلیمنٹ نے ساؤتھ ایونیو میں اپنا دھرنا شروع کیا ۔اس موقع پر ٹی ایم سی لیڈر ڈیرک اوبرائین نے کہاکہ ’’تحقیقات کے نام پر ہم سازش کی مذمت کرتے ہیں ۔ نوٹ بندی کے نام پر مظالم کی ہم مذمت کرتے ہیں‘‘ ۔ مودی حکومت کے خلاف ٹی ایم سی کے ملک گیر احتجاج کے حصہ کے طورپر قومی دارالحکومت میں شام تک احتجاجی دھرنا جاری رہا ۔ مغربی بنگال ، اڈیشہ ، پنجاب ، بہار ، منی پور ،تریپورہ ، آسام اور جھارکھنڈ میں بھی آج ایسا ہی احتجاج کیا گیاجو آئندہ تین دن تک جاری رہیگا۔

TOPPOPULARRECENT