Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / نوٹ بندی کے اثرات پر پارلیمانی کمیٹی کی آئندہ ماہ رپورٹ

نوٹ بندی کے اثرات پر پارلیمانی کمیٹی کی آئندہ ماہ رپورٹ

نئی دہلی ۔ 7 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نوٹ بندی کے اثرات پر پارلیمانی پیانل امکان ہے کہ آئندہ ماہ اپنی رپورٹ پیش کرے گا ۔ سینئر کانگریس لیڈر کے وی تھامس کی زیرقیادت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے مختلف عہدیداروں بشمول آر بی آئی گورنر اُرجیت پٹیل سے معلومات حاصل کی تھی۔ یہ کمیٹی نوٹ بندی کے معیشت کے مختلف شعبوں پر اثرات کا جائزہ لے رہی ہے ۔ تھامس نے بتایاکہ ہم نے متعلقہ فریقین کے ساتھ مسلسل ملاقاتیں کیں اور اپنی رپورٹ بجٹ سیشن ختم ہونے سے پہلے پیش کردیں گے ۔پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کا دوسرا مرحلہ جمعرات سے شروع ہورہا ہے اور یہ 12 اپریل کو ختم ہوگا ۔ تھامس نے بتایا کہ کمیٹی نے ریزرو بینک آف انڈیا سے کہا ہے کہ وہ 500 اور 1000 روپئے کے قدیم نوٹوں کی حقیقی تعداد اور ان کا چلن بند کرنے کے بعد بینکوں میں جمع کی گئی رقم کی تفصیلات بھی پیش کریں ۔ انھوں نے بتایا کہ آر بی آئی کا یہ موقف ہے کہ حقیقی اعداد کا تعین ابھی کیا جارہا ہے لیکن ہم اس بحث کو قبول نہیں کرسکتے ۔ آج کے دور میں ہرچیز کمپیوٹر سے مربوط ہے ، پھر قطعی اعداد و شمار دینے میں اتنی تاخیر کیوں ہورہی ہے ؟

Top Stories

TOPPOPULARRECENT