Saturday , May 27 2017
Home / شہر کی خبریں / نوٹ بندی کے خلاف آج نصف شب سے آٹو بند

نوٹ بندی کے خلاف آج نصف شب سے آٹو بند

حیدرآباد ۔ 26 نومبر (پریس نوٹ) اپوزیشن کے نوٹ بندی کے خلاف 28 نومبر کو ملک گیر بند سے اظہاریگانگت کرتے ہوئے آٹو ڈرائیور یونین جے اے سی نے 27 کی نصف شب سے سڑکوں سے آٹو ہٹا لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ محمد امان اللہ خان یونین لیڈر نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ غریب اور عام شہری 500 ، 1000 کے نوٹ بندی سے پریشان ہیں۔ کئی لوگ صدمے اور خودکشی سے فوت ہوچکے ہیں۔ انہوں نے دونوں شہروں کے آٹو ڈرائیورس سے 28 نومبر کی ملک گیر ہڑتال میں حصہ لینے کی اپیل کی۔ اس موقع پر دیگر قائدین رفعت، سلیم، ملیش، یادگیری و دیگر موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT