Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / نوٹ بندی کے خلاف احتجاج میںشدت

نوٹ بندی کے خلاف احتجاج میںشدت

20جنوری کو آر بی آئی کے روبرو کانگریس کا دھرنا : اُتم کمار ریڈی
حیدرآباد ۔ 16جنوری ( سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اُتم کمار ریڈی نے کہا کہ نوٹ بندی کے خلاف تحریک میں شدت پیدا کرنے کیلئے 17جنوری کو تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کا توسیعی اجلاس منعقد کیا جائے گا ‘ 19جنوری کو مہیلا کانگریس تمام اضلاع ہیڈ کوارٹرس پر اور 20جنوری کو آر بی آئی کے روبرو احتجاجی دھرنا منظم کرنے کا اعلان کیا ۔ آج سابق صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی پنالہ لکشمیا کی قیادت میں نوٹ بندی عمل آوری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اُتم کمار ریڈی کے علاوہ دوسروں نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن اُتم کمار ریڈی نے کہا کہ نوٹ بندی کا فیصلہ بے سود ثابت ہوا ہے ۔ غریب اور متوسط طبقہ کے عوام کو ہی مسائل سے دوچار ہونا پڑا ہے ۔ کالا دھن ‘ نقلی کرنسی اور بدعنوانیوں میں شامل رہنے والوں کو ہی فائدہ ہوا ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی کے غیر دانشمندانہ فیصلہ کے خلاف کانگریس پارٹی نے اپنے احتجاج میں شدت پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 17 جنوری کو گاندھی بھون میں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی عاملہ کا توسیعی اجلاس منعقد ہوگا ‘ 19جنوری کو مہیلا کانگریس کمیٹی کی جانب سے اضلاع ہیڈ کوارٹرس پر احتجاجی دھرنے منظم کئے جائیں گے اور 20جنوری کو آر بی آئی کا گھیراؤ کیا جائے گا ۔ جنوری کے اوآخر میں ایک بڑا پروگرام منعقدکیا جائے گا جس میں قومی قائدین کو مدعو کیا جائے گا ۔ سابق صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی و صدرنشین نوٹ بندی عمل آوری کمیٹی پنالہ لکشمیا نے وزیراعظم پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے کالا دھن رکھنے والوں کی مکمل مددکی ہے اور عام افراد کو پریشان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی جانب سے کالا دھن رکھنے والے 600 افراد کی فہرست ہونے کا اعلان کیا گیا ‘ تاہم آج تک ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ۔ فہرست کی عدم اجرائی کی مودی سے وضاحت طلب کی ۔ جن بہانوں کا دعویٰ کرتے ہوئے نوٹ بندی کا فیصلہ کیا گیا اس میں ناکامی کے بعد نقد لین دین سے پاک سماج کی باتیں کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے ۔ پنالہ لکشمیا نے کہا کہ آنجہانی اندرا گاندھی نے بینکوں کو قومیاتے ہوئے بینکوں میں موجود رقم کو عوام کے حوالے کیا تھا ۔ وزیراعظم نوٹ بندی کا اعلان کرتے ہوئے عوام کی محنت کی کمائی کو بینکوں میں پہنچا دیا ہے تاکہ بڑے بڑے کارپوریٹ اداروں کو قرض دیا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT