Tuesday , June 27 2017
Home / شہر کی خبریں / نوٹ بندی کے مسئلہ سے نمٹنے میں ٹیکنالوجی معاون : چندرا بابو

نوٹ بندی کے مسئلہ سے نمٹنے میں ٹیکنالوجی معاون : چندرا بابو

وجئے واڑہ۔ 22 ڈسمبر (این ایس ایس) چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے ٹیکنالوجی سے موثر استفادہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ نوٹ بندی جیسے مسائل سے نمٹنے میں معاون ہوگی۔ دو روزہ کلکٹر کانفرنس کے آخری دن تقریر کرتے ہوئے چیف منسٹر نے وزراء اور سیکریٹریز سے ان کی شاپنگ کے تجربات معلوم کئے۔ چیف منسٹر نے انہیں ایک دن قبل آدھار نمبرس سے استفادہ کرتے ہوئے شاپنگ سنٹرس جانے اور وہاں خریداری کا مشورہ دیا گیا تھا۔ چیف منسٹر کو بتایا گیا کہ صرف 50% میں ہی اسمارٹ فونس اور بائیومیٹرک کے ذریعہ کیاش لیس لین دین کی ۔ انہوں نے کہا کہ لیڈرس کو مثال بننا چاہئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT