Saturday , March 25 2017
Home / شہر کی خبریں / نوٹ بندی کے نام پر عوام کو سزا سی پی ایم

نوٹ بندی کے نام پر عوام کو سزا سی پی ایم

حیدرآباد ۔ 25 ۔ نومبر : ( آئی این این ) : سی پی ایم سکریٹری اور سابق ایم ایل اے جے رنگاریڈی نے کہا کہ مرکزی حکومت کے نوٹ منسوخی کے اعلان سے ملک کے 90 فیصد عوام متاثر ہوئے ہیں ۔ یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سی پی ایم قائد نے بتایا نوٹ بندی اعلان سے خاص طور پر غریب طبقہ شدید متاثر ہوا ہے جب کہ غریب طبقہ کو روزمرہ کے ضروریات پوری کرنے کے لیے مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ انہوں نے کہا مرکز نے نوٹ بندی کے نام پر عوام کو سزا دی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا مرکز کو چاہئے کہ بیرونی بینکوں میں موجود کالا دھن کو باہر لائے انہوں نے نوٹ بندی اعلان کے خلاف عوام سے اپوزیشن کے 28 نومبر کو احتجاج بند میں شامل ہونے کی اپیل کی ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT