Sunday , September 24 2017
Home / سیاسیات / نوٹ بندی کے نتائج حوصلہ افزا نہیں : نتیش کمار

نوٹ بندی کے نتائج حوصلہ افزا نہیں : نتیش کمار

پٹنہ 13 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج اپنے اس خیال کا اعادہ کیا کہ مرکزی حکومت کے نوٹ بندی کے عمل کے نتائج مایوس کن ہیں ۔ انہوں نے تاہم تردید کی کہ نوٹ بندی پر ان کے موقف میں تبدیلی آئی ہے ۔ نتیش کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موقف میں تبدیلی کے تعلق سے قیاس آرائی در اصل میڈیا کی اختراع ہے ۔ انہوں نے 24 جنوری کو اپنے خطاب میں اس مسئلہ پراپنا موقف واضح کردیا تھا ۔ نتیش کمار نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے خلاف وزیر اعظم مودی کے رین کوٹ ریمارک پر بھی تنقید کی اور کہا کہ زبان معیاری ہونی چاہئے اور احترام کی ہونی چاہئے ۔ بہار اسمبلی انتخابات کے دوران ان کے خلاف ڈی این اے ریمارک کا حوالہ دیتے ہوئے نتیش کمار نے کہا کہ ان کے خلاف بھی نازیبا زبان استعمال کی گئی تھی لیکن انہوں نے سیاسی اختلاف کیلئے اپنی زبان کو خراب نہیں کیا تھا ۔ نتیش کمار نے ابتداء میں نوٹ بندی کی تائید کی تھی لیکن بعد میں اس کے اثرات پر ناراضگی ظاہر کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT