Friday , June 23 2017
Home / ہندوستان / نوٹ بندی ‘ گورنر آر بی آئی کی پارلیمانی پیانل میں طلبی

نوٹ بندی ‘ گورنر آر بی آئی کی پارلیمانی پیانل میں طلبی

نئی دہلی 20 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر اریجیت پٹیل سے ایک پارلیمانی پیانل نے نوٹ بندی کے مسئلہ پر 25 مئی کو اپنے روبرو پیش ہونے کو کہا ہے جبکہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے اس پیانل میں شامل بی جے پی ارکان کو قائل کیا کہ پٹیل کو پیانل کے روبرو طلب کیا جانا چاہئے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جب جاریہ سال جنوری میں فینانس سے متعلق پارلیمانی اسٹانڈنگ کمیٹی میں اریجیٹ پٹیل پیش ہوئے تھے اس وقت ان سے سوال نہیں کئے گئے تھے کیونکہ خود منموہن سنگھ نے کہا تھا کہ ریزرو بینک ایک بڑا ادارہ ہے اور اس کے گورنر سے نامناسب سوال نہیں کئے جانے چاہئیں۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ خود ایک وقت میں ریزرو بینک کے گورنر رہ چکے ہیں۔ اعلی ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ اریجیٹ پٹیل کو کمیٹی کے روبرو دوبارہ پیش ہونے کو کہا جائے اور ان سے یہ بھی کہا جائے کہ وہ ارکان کو نوٹ بندی کی تفصیلات سے وقاف کروائیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT