Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / نوٹ بندی ‘ گورنر آر بی آئی کی پارلیمانی پیانل میں طلبی

نوٹ بندی ‘ گورنر آر بی آئی کی پارلیمانی پیانل میں طلبی

نئی دہلی 23 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک پارلیمانی پیانل نے ریزرو بینک کے گورنر اوریجیٹ پٹیل کو ایک بار پھر اپنے روبرو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ نوٹ بندی کے بعد بینکوں میں کتنی منسوخ شدہ کرنسی جمع کی گئی ہے اور نوٹوں کا چلن عام کرنے میں کتنی پیشرفت ہوئی ہے ۔ سابق کابینی وزیر ایم ویرپا موئیلی کی قیادت والی فینانس سے متعلق اسٹانڈنگ کمیٹی نے 20 اپریل کو اوریجیٹ پٹیل کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حالات سے علم رکھنے والے ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ کمیٹی نے اوریجیٹ پٹیل کے علاوہ معاشی امور کے سکریٹری شکتی کانتا داس اور فینانس سروسیس کے سکریٹری انجولی دگل کو بھی کمیٹی کے روبرو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ کمیٹی رپورٹ تیار کرنے سے قبل آخری مرتبہ یہ بات چیت کریگی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT