Tuesday , September 19 2017
Home / عرب دنیا / نوگورنو قراباغ پرایک نہ ایک دن آذربائیجان کا دوبارہ قبضہ : اردغان

نوگورنو قراباغ پرایک نہ ایک دن آذربائیجان کا دوبارہ قبضہ : اردغان

انقرہ ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردغان نے آج پیش قیاسی کی کہ ترکی کا حلیف ملک آذربائیجان ایک نہ ایک دن نوگورنو قراباغ پر اپنا قبضہ بحال کرلے گا۔ آذربائیجان اور آرمینیا کی افواج کے درمیان اس علاقہ کے سلسلہ میں آج تیسرے دن بھی جھڑپیں جاری رہیں حالانکہ آذربائیجان نے کل جنگ بندی کا یکطرفہ اعلان کیا تھا۔ سرکاری ٹی وی پر ایک پریس کانفرنس کے دوران جسے راست نشر کیا گیا ، صدر ترکی نے کہا کہ آرمینی باغی آذربائیجان کی فوجوں کے ہاتھوں کبھی نہ کبھی شکست کھائیں گے اور نوگورنو قراباغ پر اس کا قبضہ بحال ہوجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT