Thursday , October 19 2017
Home / جرائم و حادثات / نویں منزل سے گرنے والا ویلڈر علاج کے دوران فوت

نویں منزل سے گرنے والا ویلڈر علاج کے دوران فوت

حیدرآباد۔ /30 اکٹوبر (سیاست نیوز) گچی باؤلی کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 20 سالہ لکشمن سوئن جو لیبر کالونی شیری لنگم پلی کا ساکن اڑیسہ کے متوطن ہری ناتھن سوئن کا بیٹا بتایا گیا جو گچی باؤلی کے علاقہ میں جاری تعمیرات میں ایک زیرتعمیر عمارت میں کام کررہا تھا اس عمارت کی 9 ویں منزل سے وہ مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ شخص ویلڈنگ میں مصروف تھا ۔ علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT