Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / نو تعمیر کردہ سڑک کی خستہ حالی کو فوری درست کرنے کا مطالبہ

نو تعمیر کردہ سڑک کی خستہ حالی کو فوری درست کرنے کا مطالبہ

شمس آباد ۔ 30 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : شمس آباد رورل پولیس اسٹیشن تا احمد نگر چوراہا چند دن قبل نئی سی سی سڑک تعمیر کی گئی ایک ماہ کے اندر ہی سڑک کئی مقامات پر شکستہ ہوگئی ۔ ایم کے نجم الدین ایم پی ٹی سی ممبر نے اس سلسلہ میں شمس آباد گرام پنچایت ای او شیام سندر کو ایک یادداشت حوالے کی ۔ جس میں سڑک کی دوبارہ مرمت کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ نجم الدین نے بتایا کہ ایک ماہ میں ہی پانچ چھ مقامات پر سمنٹ اکھڑ کر کنکر نظر آرہے ہیں ۔ اور کئی مقامات پر بڑے بڑے اسپیڈ بریکرس ڈالے گئے ہیں ، جس سے چھوٹی کاروں کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔ ان اسپیڈ بریکرس کو نکال کر دوسرے اسپیڈ بریکرس ڈالے جائیں تاکہ مسافرین کو سہولت ہو ۔ ای او شیام سندر نے تیقن دیا کہ وہ اس سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے سڑک کی مرمت کروائیں گے اور چھوٹے چھوٹے اسپیڈ بریکرس ڈالنے کا انتظام کریں گے ۔ نجم الدین نے کہا کہ سڑک کی دوبارہ مرمت کی جائے اور کنٹراکٹر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ اس طرح سڑکیں تعمیر نہ ہوپائیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT