Tuesday , June 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / نڈال اور جوکووچ پری کوارٹرفائنلس میں داخل

نڈال اور جوکووچ پری کوارٹرفائنلس میں داخل

پیرس ۔3 جون (سیاست ڈاٹ کام )فرنچ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں رافل نڈال اور نوواک جوکووچ پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئے ۔ نڈال نے  نے جارجیا کے نکولوز باسیلاشویلی کو باآسانی 6-0‘6-1 ‘6-0 سے شکست دی جبکہ سربیائی اسٹار کی ارجنٹیناکے ڈیگو شوارٹزمین کیخلاف 5-7‘6-3 ‘3-6 ‘ 6-1 ‘6-1 کی کامیابی  نے انہیں اگلے مرحلے میں پہنچا دیا لیکن انہیں اس کامیابی کے لئے 5 سٹوں پر مشتمل مقابلے میں سخت جدوجہد کرنی پڑی ۔ویمنز سنگلز مقابلوں میں وینس ولیمز،سمانتھا اسٹوسر اور سویتلانا کزنیٹسووا قطعی 16 کھلاڑیوں کی صف میں شامل ہو گئیں لیکن سیڈڈ پلیئر یولیا پوٹینٹسیوا ناکامی سے دوچار ہو کر ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔سال کے دوسرے گرانڈ سلام ایونٹ کے مینز سنگل مقابلوں اسی راؤنڈ کے دیگر میچوں میں نمبر انیس سیڈ اسپین کے البرٹ راموس ونولاس نے فرانس کے نمبر سولہ سیڈ کھلاڑی لوکاس پوائیل،نمبر چھ سیڈ آسٹریا کے ڈومینک تھیئم نے نمبر پچیس سیڈ امریکہ کے اسٹیو جانسن،نمبر بیس سیڈ اسپین کے پابلو کیرینو بسٹا نے نمبر گیارہ سیڈ گریگور ڈیمٹروف،نمبر سترہ سیڈ اسپین کے رابرٹو بوٹسٹا اگٹ نے جیری ویزلی اور نمبر پانچ سیڈ کینیڈین کھلاڑی مائیلوس رونیک نے گارشیا لوپیز کو شکست دے  کر قطعی 16 راؤنڈ میں جگہ پکی کرلی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT