Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / نڈال اور مرے کی پیشقدمی، سبین کوشکست

نڈال اور مرے کی پیشقدمی، سبین کوشکست

میڈرڈ۔4مئی (سیاست ڈاٹ کام ) میڈرڈ اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں رافیل نڈال ‘یان مارٹن ڈیل پوٹرو اور اینڈی مرے نے پیشقدمی جاری رکھی ہے۔ نڈال کا سامنا روس کے آندرے کوزنٹسوف سے ہوا۔عالمی نمبر پانچ نے روسی حریف کو 6-3اور 6-3 سے شکست دے کر ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں قدم رکھ دیا۔ارجنٹینا کے مارٹن ڈیل پوٹرو کی زخموں سے صحت یابی کے بعد ٹینس میں واپسی ہو گئی۔ درازقد کھلاڑی نے پہلے راؤنڈ کے میچ میں آسٹریلیا کے ڈومنیک تھیم کو راست سٹوں میں شکست دی۔ دریں اثناء مرے کو کامیابی کے سخت جدوجہد کرنی پڑی تاہم انہوں نے اپنے حریف راڈک اسٹفنک کو 7-6 ‘3-6 ‘6-1 سے شکست دی۔خاتون زمرے کے مقابلوں میں سلوانیہ کی اسٹار کھلاڑی ڈومینکا سیبولکوا کے فرانسیسی کھلاڑی کورولائین  گارشیا کے خلاف پہلا سٹ 6-0 سے گنوانے کے بعد دیگر دوسٹوں میں 6-3 اور 6-4 کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے رواں ٹورنمنٹ میں پیشقدمی جاری رکھی ہے۔دیگر مقابلوں میں سیمونا ہالیپ نے اطالوی کھلاڑی کرین کانیپ کو بہ آسانی 6-1‘6-1 سے شکست دی لیکن ایک اور مقابلے میں اسپینی کھلاڑی کارلا سوریز نووارو نے جرمنی کی اسٹار کھلاڑی سبین لیسکی کو  6-3‘6-2 سے شکست دیکر ٹورنمنٹ سے باہر کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT