Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / نڈال جدوجہد کے بعد فائنل میں داخل

نڈال جدوجہد کے بعد فائنل میں داخل

ابوظہبی ۔2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ابوظہبی میں کھیلے گئے ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز میں اسپین کے رافل نڈال اور کینیڈا کے  میلوس رائونک نے اپنے مقابلے  جیت کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ یو اے ای میں جاری ٹینس چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں  نڈال اور ان کے ہم وطن ڈیوڈ فیرر میں سخت مقابلہ رہا۔  نڈال نے اپنے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلے سیٹ میں کامیابی حاصل کی لیکن حریف کھلاڑی نے واپسی کرتے ہوئے دوسرا سیٹ اپنے نام کیا۔ نڈال نے تیسرے سیٹ میں عمدہ مظاہرہ کے ساتھ نا صرف سیٹ جیتا بلکہ میچ میں بھی کامیابی حاصل کر لی۔ انہوں نے ڈیوڈ فیرر کو 6-3 ، 6-7 اور 6-3 سے زیر کیا۔ ایونٹ میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں سوئٹزر لینڈ کے اسٹانس لاس واورینکا اور اور کینیڈا کے میلوس رائونک میدان میں اترے۔ کینیڈین کھلاڑی نے سوئس ٹینس اسٹار کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7-5’7-5  سے شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT