Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / نڈال جدوجہد کے بعد کامیاب‘ جوکووچ کی پیشقدمی

نڈال جدوجہد کے بعد کامیاب‘ جوکووچ کی پیشقدمی

انڈین ویلس۔17مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی نمبر ایک سربیائی ٹینس اسٹار نواک جوکووچ اور اسپین کے سابق عالمی نمبر ایک رافل نڈال یہاں کھیلے جارہے انڈین ویلس کے سیمی فائنل میں ٹکراؤ کی سمت ایک قدم اور آگے بڑھا دیاہے جبکہ سوئیٹزرلینڈ کے اسٹار کھلاڑی اسٹانسلس واؤرنکا ٹورنمنٹ سے باہر ہوچکے ہیں ۔عالمی نمبر پانچ نڈال کو اپنے مقابلہ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے الگزینڈر کے خلاف کافی جدوجہد کرنی پڑی جیسا کہ انہوں نے جرمنی کے نوجوان کھلاڑی کے خلاف 6-7(8-10) ‘ 6-0 ‘ 7-5 سے شکست دیتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی ۔ دو مرتبہ کے چمپئن جوکووچ نے بہ آسانی فلیشیانو لوپیز کو بہ آسانی 6-3 ‘ 6-3سے شکست دی ۔ نڈال جنہوں نے فیصلہ کن تیسرے سیٹ میں میچ پوائنٹ محفوظ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی انہوں نے مقابلہ کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 18سالہ الگزینڈر کی سرویس نہ صرف تیز تھی بلکہ وہ 120 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کی جانے والی سرویس میں استقلال کا مظاہرہ بھی کررہے تھے جب کہ ان کی دوسری سرویس بھی تقریباً 120میل فی گھنٹہ کی ریکارڈ کی جارہی تھی ۔ کوارٹر فائنل میں نڈال کا مقابلہ کائی نشی کوری سے ہوگا جنہوں نے امریکہ کے جان اسنر کو سخت مقابلہ کے بعد شکست دی ۔

TOPPOPULARRECENT