Thursday , June 29 2017
Home / کھیل کی خبریں / نڈال دوسرے مقام پر پہنچ گئے

نڈال دوسرے مقام پر پہنچ گئے

پیرس۔13 جون (سیاست ڈاٹ کام )اینڈی مرے اور اینجلیک کیربر ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں بالترتیب مینز اینڈ ویمنز سنگلز میں بدستور پہلے مقام پر فائز ہیں حالانکہ دونوں ہی کھلاڑی گرانڈ سلام فرنچ اوپن جیتنے میں ناکام رہے لیکن ان کے مقامات محفوظ رہے جبکہ فرنچ اوپن چیمپئن رافل نڈال 2 درجے ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں ۔ جوکووچ دو درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ، رنر اپ واورینکا تیسرے ، فیڈرر پانچویں اور راؤنک چھٹے نمبر پرموجود ہیں۔جبکہ ویمنز سنگلز چیمپئن جلینا اوسٹا پینکو 35 درجے چھلانگ لگا کر 12 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں ۔یادرہے کہ نڈال نے اتوار کو ریکارڈ 10 ویں مرتبہ فرنچ اوپن خطاب حاصل کیا ہے جبکہ سیزن کے آغاز پر منعقدہ آسٹریلین اوپن کے فائنل میں بھی وہ راجر فیڈرر کے خلاف ایک مشہور کامیابی سے چند قدم دور تھے تاہم وہ فیڈرر کو چیمپین بننے سے نہیں روک پائے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT