Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / نڈال نے تیسری مرتبہ یوایس اوپن جیت لیا

نڈال نے تیسری مرتبہ یوایس اوپن جیت لیا

نیویارک۔11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )عالمی نمبرایک ٹینس اسٹار رافل نڈال نے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں مینزسنگلز خطاب اپنے نام کرلیا۔نیویارک کے فلشنگ میڈوز میں کھیلے گئے فائنل میں 31 سالہ نڈال نے راست سٹوں میں 6-3، 6-3 اور 6-4 سے کامیابی حاصل کی۔ نڈال نے تیسری مرتبہ یوایس اوپن چیمپئن شپ جیتی ہے جبکہ یہ ان کا مجموعی طور پر 16واں گرانڈسلام خطاب ہے، سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر 19خطابات کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔اسپین کے اسٹار کھلاڑی نڈال کے پاس اب دس فرنچ اوپن، تین یوایس اوپن، دو ومبلڈن اور ایک آسٹریلین اوپن خطابات ہیں۔ کامیابی کے بعد نڈال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کئی برسوں کی پریشانیوں، زخموں اور بعض اوقات ناقص کھیل کے بعد رواں سال کی ابتدا سے ہی یہ بہت جذباتی سیزن رہا ہے۔نڈال نے رواں سال جون میں فرنچ اوپن میں بھی کامیابی حاصل کی تھی، چار سال بعد انہوں نے ایک ہی سیزن میں دو گرانڈ سلام میں کامیابی حاصل کی ہے۔ نڈال نے کیون اینڈرسن کی تعریف کر تے ہوئے کہاکہ کیون نے زخموں سے صحت یابی کے بعد عمدہ واپسی کی، وہ دوسرے کھلاڑیوں کے لیے مثال ہیں۔دوسری جانب کیون اینڈرسن نے نڈال کو انتہائی سخت حریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ہم عمر ہیں لیکن ایسا لگتا ہیکہ میں نے ساری زندگی نڈال کو کھیلتے ہوئے دیکھا ہے۔

TOPPOPULARRECENT