Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / نڈال نے ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ جیت لیا

نڈال نے ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ جیت لیا

ہیمبرگ، 4 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی میں ہیمبرگ ٹینس ٹورنمنٹ کے فائنل میں عالمی نمبر 10 رفائل نڈال اور اطالوی کھلاڑی ایکشن میں دیکھے گئے۔ اسپینی اسٹار نڈال نے حریف کھلاڑی کو سیدھے سیٹس میں شکست سے دوچار کیا۔ نڈال نے 7-5 اور 7-5 سے کامیابی سمیٹ کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس فتح کے بعد نڈال سال کا تیسرا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ یہی نہیں بلکہ اسپینی اسٹار کی کرئیر ٹائٹلز کی تعداد 67 ہو گئی ہے۔
سالانہ تیر اندازی کا ٹائٹل کم ووجن کے نام
کوپن ہیگن ، 4 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) کم ووجن نے ہالینڈ کے رک وین ڈر وین کو 6-2 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ کم ووجن اس سے قبل 2011ء میں بھی ورلڈ چمپئن شپ جیت چکے ہیں۔ ویمن ورلڈ ٹائٹل بھی جنوبی کوریا کے نام رہا۔ کی بو بے نے چین کی لن شی کو با آسانی ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ 2012ء لندن اولمپکس کی فاتح کی بو بے نے اپنی حریف کو 6-4 سے ہرایا۔

TOPPOPULARRECENT