Saturday , June 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / نڈال پانچویں مرتبہ میڈ رڈ ماسٹرس چمپئن

نڈال پانچویں مرتبہ میڈ رڈ ماسٹرس چمپئن

میڈرڈ ۔15 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) اسپین کے سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافل نڈال نے پانچویں مرتبہ میڈرڈ ماسٹرز ٹینس ٹورنمنٹ جیت کر تاریخ رقم کردی۔ نڈال نے مینز سنگلز کے فائنل میں نمبر آٹھ آسٹریا کے ڈومینک تھیئم کو7-6 اور 6-4 سے شکست دی۔ اس کامیابی کے بعد کے فرنچ اوپن میں کامیابی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ قبل ازیں مارٹینا ہنگز اور تائیوان کی کھلاڑی ینگ چن نے ویمنز ڈبلز خطاب جیتا۔ فیصلہ کن مقابلے میں انہوں نے ہنگری کی ٹیما بابوس اور چیک جمہوریہ کی اینڈریا ہلواکووا کو شکست سے دوچار کیا۔ ان کی کامیابی کا ا سکور6-4‘6-3 رہا۔ میڈرڈ اوپن خطاب کے ساتھ ہی نڈال نے نہ صرف سیزن کے دوسرے گرانڈ سلام فرنچ اوپن میں اپنی دعویداری سب سے زیادہ مضبوط کرلی ہے بلکہ تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں انہوں نے 18 مرتبہ کے گرانڈ سلام راجر فیڈرر سے چوتھا مقام بھی چھین لیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT