Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / نڈال کو آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں شکست

نڈال کو آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں شکست

ملبورن۔19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق عالمی نمبر ایک اسپین کے ٹینس اسٹار رافل نڈال آسٹریلین اوپن کے پہلے مرحلے میں ہم وطن فرنانڈو ورڈاسکو سے شکست کھا کر باہر ہوگئے۔ نڈال 4 گھنٹے 41 منٹ طویل مقابلے کے بعد اپنے کیرئر میں دوسری مرتبہ کسی ٹورنمنٹ کے پہلے ہی مرحلے میں باہر ہوگئے۔ فرنانڈو ورڈاسکو نے 14 مرتبہ کے گرانڈ سلام چمپیئن نڈال کو اعصاب شکن مقابلے میں 7-6، 4-6، 3-6، 7-6 اور 6-2 سے شکست دی۔ نڈال موجودہ عالمی درجہ بندی میں 5 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ فرنانڈو کا نمبر سات ہے۔ فرنانڈو ورڈاسکو نے اس یادگار  کامیابی  کے بعد کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ میں نے پانچویں سٹوں میں ناقابل یقین کھیلا۔ میں نے صرف فاتح کی طرح کھیلنا شروع کیا تھا مجھے نہیں معلوم یہ کیسے ہوا۔ میں اندر آرہا تھا تو اپنی آنکھیں بند کررہا تھا، میں ایسا کرتا رہا اور یہ اچھا ثابت ہوا۔ دوسری جانب خواتین کے مقابلوں میں 7 مرتبہ کی چمپیئن امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز بھی پہلے ہی مرحلے میں ٹورنمنٹ سے باہر ہوگئیں، انھیں برطانیہ کی کھلاڑی جاہانا کونٹا نے 4-6 اور 2-6 سے باآسانی شکست دے دی۔

TOPPOPULARRECENT