Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / نڈال کی پیشقدمی‘الیگزنڈراور وینس کو شکست

نڈال کی پیشقدمی‘الیگزنڈراور وینس کو شکست

سنسناٹی ۔17 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) آئندہ ہفتہ ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں نمبر ایک مقام پر واپسی کرنے والے اسپینی اسٹار رافل نڈال نے یوایس سے قبل کھیلے جانے والے سنسناٹی اوپن میں فرانسیسی کھلاڑی رچرڈگیسگے کو بہ آسانی 6-3 ‘6-4 سے شکست دے کر قطعی 16 کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیںجبکہ گذشتہ ہفتہ راجر فیڈرر کو شکست دیکر مونٹریال ماسٹرس خطاب حاصل کرنے والے جرمنی کے ابھرتے کھلاڑی الیگزینڈرزیورف کے 10 مقابلوں میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے جیسا کہ انہیں ایک اور ابھرتے کھلاڑی 19 سالہ امریکی اسٹارفرانسیس ٹائی فو کے خلاف 4-6 ‘6-3 ‘ 6-4 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔خاتون زمرے کے مقابلوں میں عالمی نمبر ایک کیرولین پلیسکوا نے روسی کھلاڑی نتا لہ کو بہ آسانی 6-2 ‘6-3 سے شکست دی۔علاوہ ازیں عالمی نمبر دو سمونا ہالیپ نے امریکی کھلاڑی ٹون سینڈ کو 6-4 ‘6-1 سے شکست دی۔جرمنی کی سابق عالمی نمبر ایک انجیلک کربر جنہیں دوبارہ پہلا مقام حاصل کرنے کا موقع حاصل تھا لیکن انہیں روسی کھلاڑی اکترینہ ماکاروا کے خلاف سخت مقابلے میں 6-4 ‘1-6 ‘7-6(13-11) کی شکست برداشت کرنی پڑی۔سِنسناٹی ٹینس ٹورنمنٹ کے دوسرے مرحلے میں امریکی اسٹار وینس ولیمز کو شکست ہو گئی۔ آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے انہیں ایونٹ سے باہر کر دیا۔ رواں ٹورنمنٹ کے دوسرے مرحلے میں امریکی اسٹار وینس ولیمز اور آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی میں مقابلہ ہوا ۔آسٹریلیائی کھلاڑی نے پہلا سیٹ 6-3 سے جیت کر برتری حاصل کی۔ وینس نے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زبردست واپسی کی اور دوسرا سٹ 6-2 سے جیت لیا۔ تیسرے سٹ میں وینس اچھا کھیل پیش نہ کر سکیں۔ ایشلے بارٹی نے انہیں 6-2 سے کامیابی حاصل کی بلکہ اپنی حریف کو ایونٹ سے بھی باہر کر دیا۔

TOPPOPULARRECENT