Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / نڈال کی کلے کورٹ میں تاریخی فتح

نڈال کی کلے کورٹ میں تاریخی فتح

بارسلونا:اسپین کے رفائل نڈال نے بارسلونا اوپن کے فائنل میں جاپان کے کائی نشیکوری کو شکست دے کر ارجنٹینا کے سابق عظیم کھلاڑی گوئیلیرمو ویلاس کے 49 کلے کورٹ ٹائٹل جیتنے کے ریکارڈ کو برابر کردیا۔ نڈال نے نیشیکوری کو 6-4 اور 7-5 سے ہرا کر نویں دفعہ ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ یہ اُن کی یورپین کلے کورٹ کے ابتدائی مقابلوں میں دسویں فتح ہے۔ خطاب جیتنے کے بعد اسپینی اسٹار نے کہا: ’’میں نے اچھی سرویس کی جو بہت اہم تھا اور اسی کی وجہ سے مجھے اچھا کھیل پیش کرنا کا موقع ملا۔ دوسرے سٹ میں بہت مواقع ضائع ہوئے لیکن میں خوش ہوں کہ میں نے ذہنی طورپر مزاحمت کی اور کامیابی پر خوش ہوں۔‘‘ نڈال اور نشیکوری کے درمیان یہ مقابلہ دو گھنٹے سے زیادہ وقت تک جاری رہا جہاں اسپینی اسٹار نے اپنی برتری قائم کی۔ نڈال نے حالیہ مونٹے کارلو ماسٹرز میں تاریخی فتح حاصل کرکے سیزن کی دوسری کامیابی حاصل کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT