Tuesday , July 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / نڈال کے10ویں فرنچ اوپن میں آج واورینکا حائل

نڈال کے10ویں فرنچ اوپن میں آج واورینکا حائل

پیرس ۔10جون (سیاست ڈاٹ کام)اسپینی ٹینس اسٹار رافل نڈال نے فرنچ اوپن کے فائنل میں جگہ بنالی ہے جہاں ان کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ کے اسٹین واورینکا سے ہو گا اور نڈال ریکارڈ 10ویں فرنچ اوپن خٖطاب کے لئے پرعزم ہیں۔ سیمی فائنل میں نڈال نے آسٹریا کے ڈومینک تھیم کو راست سٹوں میں شکست دی حالانکہ اس مقابلے کے انتہائی دلچسپ ہونے کی امید کی جارہی تھی تاہم نڈال نے 6-3، 6-4 اور 6-0 سے کامیابی حاصل کر کے ریکارڈ دسویں مرتبہ ایونٹ جیتنے کی راہ ہموار کر لی۔کلے کورٹ کے بادشاہ تصور کئے جانے والے نڈال کا سامنا فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے اسٹین واورنکا سے ہو گا جنہوں نے پہلے سیمی فائنل میں سخت مقابلے کے بعد عالمی نمبر ایک اینڈی مرے کو شکست دی۔عالمی نمبر ایک اینڈی مرے نے پہلے سٹ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سخت مقابلے کے بعد سیٹ 7-6 سے جیتا لیکن اگلے سٹ میں واورنکا نے زبردست انداز میں واپسی کی اور6-3 سے کامیابی حاصل کر کے میچ برابر کردیا۔تیسرے سٹ میں بھی دونوں میں سخت مقابلہ رہا لیکن 5-7 سے سٹ جیت کر مرے نے پھر برتری حاصل کر لی لیکن چوتھے سٹ میں ایک مرتبہ سخت مقابلے کے بعد 7-6 سے فتح حاصل کر کے واورینکا نے مقابلہ برابر کردیا۔چار گھنٹے 34 منٹ طویل اس میچ کا پانچواں سٹ توقعات کے برعکس یکطرفہ ثابت ہوا جہاں سوئس اسٹار نے6-1 سے کامیابی حاصل کر کے عالمی نمبر ایک مرے کو خطاب کی دوڑ سے باہر کردیا۔اس فتح کی بدولت 32 سالہ واورنکا 44 سال بعد فرنچ اوپن کا فائنل کھیلنے والے سب سے معمر کھلاڑی بن گئے ہیں۔واورنکا اور نڈال اب تک 18 مقابلوں میں مدمقابل آچکے ہیں جہاں نڈال 15 مقابلے جیت کر واضح سبقت رکھتے ہیں اور واورنکا کیلئے ان فارم نڈال کو ان کے پسندیدہ میدان پر شکست دینا یقیناً ایک بہت بڑا چیلنج ہو گا خصوصاً ا بات کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ اس پورے ٹورنمنٹ میں اب تک صرف 29 گیمز گنوائیں ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT