Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / نڈال ‘ ہیمبرگ اوپن سے کیرئیر میں بہتری لانے کوشاں

نڈال ‘ ہیمبرگ اوپن سے کیرئیر میں بہتری لانے کوشاں

میں بالکل نئی صورتحال کا سامنا کر رہا ہوں۔ اسپین کے ٹینس اسٹار کا اظہار خیال

ہیمبرگ 26 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) رافیل نڈال آئندہ ہفتے جرمنی میں ہیمبرگ اوپن میں حصہ لیتے ہوئے اپنے مسائل کا شکار کیرئیر کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کرینگے ۔ وہ حالیہ وقتوں میں اپنے روایتی فارم میں نظر نہیں آئے اور کورٹ پر مشکلات کا شکار رہے ہیں۔ 29 سالہ رافیل نڈال ہیمبرگ اوپن میں حالانکہ ٹاپ سیڈ ہیں لیکن یوروپین کلے ٹورنمنٹ میں ان کی شمولیت پر کئی گوشوں نے سوال بھی کئے ہیں۔ خود نڈال نے کہا کہ یقینی طور پر اس بار صورتحال قدرے مختلف ہے ۔ نڈال نے کہا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران انہہیں گذشتہ دس یا گیارہ سال میں سب سے زیادہ شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

مسائل کا شکار 2015 میں نڈال اپنی عالمی رینکنگ میں 10 تک پہونچ گئے تھے جو ایک دہے میں ان کی سب سے کم رینکنگ ہے ۔ اس کے علاوہ انہیں فرنچ اوپن خطاب سے بھی محروم ہونا پڑا تھا جہاں وہ گذشتہ نو برس سے کامیابی حصال کر رہے تھے ۔ انہیں جاریہ سال 12 مرتبہ شکست ہوچکی ہے جن میں فرنچ اوپن میں ہوئی شکست بھی شامل ہے ۔ فرنچ اوپن میں نڈال اپنے کیرئیر میں صرف دوسری مرتبہ شکست کھائے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ومبلڈن میں دوسرے ہی راونڈ میں جرمنی کے ڈسٹن براؤن کے ہاتھوں بھی شکست کھاگئے تھے ۔ 2014 میں نڈال کو صرف گیارہ مرتبہ شکست ہوئی تھی ۔ انہیں 2013 میں صرف سات مرتبہ اور سال 2012 میں صرف چھ مرتبہ شکست ہوئی تھی ۔ نڈال نے کہا کہ انہیں خود یہ اعتراف کرنے کی ضرورت ہے کہ یہ ایک بالکل نئی صورتحال ہے اور انہیں اس کو اچھے انداز میں قبول کرنا ہے ۔ انہیں مسلسل محنت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اچھی سطح ( ٹاپ لیول ) تک پہونچ سکیں۔ نڈال نے کہا کہ اب وہ خود بھی اچھا محسوس کر رہے ہیں اور انہیں کوئی زخم نہیں ہیں اور یہی بہت اہم بات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT