Friday , July 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / نڈال 5 سٹوںکے تاریخی مقابلے کے بعد ومبلڈن سے باہر

نڈال 5 سٹوںکے تاریخی مقابلے کے بعد ومبلڈن سے باہر

فیڈرر‘جوکووچ اور مرے کوارٹرفائنلس میں

ومبلڈن ۔11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) سال کے تیسرے گرانڈ سلام ومبلڈن اوپن میں جائلز مْلر نے عالمی شہرت یافتہ اور خطاب کے مضبوط دعویدار رافیل نڈال کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ایونٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کردیا۔لندن میں جاری ومبلڈن میں لگزمبرگ کے کھلاڑی مْلر نے پہلے دو سٹس جیت کر عالمی نمبر چار نڈال سمیت سب کو حیران کردیا لیکن پھر فرنچ اوپن چیمپئن نڈاڈ نے اپنا تمام تر تجربہ بروئے کار لاتے ہوئے میچ میں واپسی کی اور اگلے دونوں سٹس جیت کر مقابلہ 2-2 برابر کردیا۔چوتھے راؤنڈ کے میچ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پانچویں سٹ میں شاندار کھیل دیکھنے کو ملا جہاں نڈال اور مْلر دونوں نے شاندار کھیل پیش کیا جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پانچویں راؤنڈ کا کھیل 28 گیمز تک جاری رہا۔بالآخر ساڑھے چار گھنٹے سے زائد دیر تک جاری رہنے والے مقابلے کے آخری سٹ کے 28ویں گیم میں نڈال کی غلطی کا مْلر نے پورا فائدہ اٹھایا اور سٹ جیت کر انہیں ایونٹ سے باہرکردیا، فاتح کھلاڑی نے 6-3، 6-4، 3-6، 4-6 اور 15-13 سے کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔دریں اثناء راجر فیڈرر نے کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھا اور چوتھے راؤنڈ میں گریگور دمتروو کو راست سٹوں میں 6-4، 6-2 اور 6-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔سات مرتبہ کے ومبلڈن اوپن چیمپیئن کا یہ کیریئر کا 50واں گرانڈ سلام کوارٹر فائنل اور 15واں ومبلڈن کوارٹر فائنل ہو گا جہاں ان کا مقابلہ میلاس راؤنک سے ہو گا۔خواتین کے مقابلوں میں بھی گربی مگوروزا نے عالمی نمبر ایک جرمنی کی انجلیک کیربر کو پہلا سٹ 4-6 سے شکست کے بعد اگلے دونوں سٹ 6-4 اور 6-4 سے جیت کر ومبلڈن سے باہر کردیا۔اس کے علاوہ اینڈی مرے، سویتلانا کزنٹوسووا، مارلن سیلس، سیم کیوری اور جوہانا کونٹا نے بھی اپنے مقابلے جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔مردوں کے پری کوارٹر فائنلز میں ،اینڈی مرے ، سیم کیوری اور میرین سلچ نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ عالمی نمبر ایک اینڈی مرے نے فرانس کے بینوئیٹ پیئر کو 7-6، 6-4، 6-4سے شکست دیدی۔امریکہ کے سیم کوئیری نے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈریسن کو سخت مقابلے کے بعد 5-7، 7-6،6-3، 6-7، 6-3، سے شکست دی اور میرین سلچ نے رابرٹو بتستا کو راست سٹوں میں 6-2، 6-2، 6-2سے شکست دی۔یہاں یہ تذکرہ بھی اہم ہے کہ پیر کے دن کھیلے گئے نڈال بمقابلہ ملر میچ کے طویل ہونے کی وجہ سے سابق عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ کے چوتھے راؤنڈ کا مقابلہ دوسرے دن تک ملتوی کردیا گیا تھا تاہم دوسرے دن جوکووچ نے اپنے حریف فرانس کے ایڈریان مانیورو کو راست سٹوں میں 6-2,7-6(5),6-4 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT